سوات، سوات ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات محمدظاہرخان ایڈوکیٹ صدر، خورشیدعلی ولی خیل نائب صدر، عنایت اللہ خان جنرل سیکرٹری، عمرفاروقی پاپاجائنٹ سیکرٹری ، فضل امین فنانس سیکرٹری اورافتخاراحمدایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سوات بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات بمورخہ29مارچ بمقام ڈسٹرکٹ بارروم سوات انجام پائی
، سالانہ انتخابات کیلئے دوپینلز آمنے سامنے تھے جسمیں سے ایک پینل رشیدعلی ، خورشیدعلی ، اسداللہ ، عمرفاروق، طارق عزیز اور صاحب زادہ ایڈوکیٹس پرمشتمل تھااورپروفیشنل لائرز فورم، تحریک انصاف لائرفورم اورپیپلزلائرزفورم کے متفقہ امیدوارتھے۔ جبکہ دوسری جانب محمدظاہرخان، خورشید علی شاہدرہ ، عنایت اللہ خان ، فیصل خان، فضل امین اورافتخاراحمد پختونخوا ،لائرزفورم ، ملگری وکیلان، مسلم لیگ (ن) قومی وطن پارٹی اوراسلامک لائرز فورم کے مشترکہ متفقہ امیدوارتھے۔ پولنگ صبح 9بجے سے شروع ہوکر قریباً تین بجے تک جاری رہی۔ جسمیں سے بعدازکاؤنٹنگ محمدظاہرخان ایڈوکیٹ نے196ووٹ لیکر صدر خورشیدعلی ولی خیل 160ووٹ سینئر نائب صدر، عنایت اللہ خان ، 210 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری ، عمرفاروق 167ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری ، فضل امین 166 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری جبکہ افتخاراحمد163ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے۔
388 total views, 1 views today