سوات، کانجو متاثرین ائیر پورٹ کی داد رسی کیلئے ایم پی اے اورایم این اے کوزہ بانڈئی پہنچ گئے ۔ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم نے کا وعدہ گانشال ڈھیرئی میں راستے کیلئے 20 لاکھ روپے کی گرانٹ منطور،متاثرین ائیر پورٹ کا مسئلہ گھمبیر صورت حال اختیار کر چکا ہے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ رایم پی اے محب اللہ اورایم این اے مراد سعید سمیت اے سی کبل نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ اس مسئلے میں قانونی پچیدگیاں بہت زیادہ ہیں
مسائیل بنانا آسان ہے لیکن ان کو حل کرنا اتنا آسان نہیں ہے ۔ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑھ رہا ہے لیکن ہم عوام کے حقوق پر سودہ بازی نہیں کرینگے اور ہر ممکن مدد فراہم کرینگے۔ اس پہلے ایم این اے اورایم پی اے نے گانشال ڈھیرئی کا بھی دورہ کیا اور ائیر پورٹ رن وے پر راستہ کے مسئلے کے حل کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر گانشال ڈھیرئی کے راستے کے لئے ایم پی اے محیب اللہ نے20 لاکھ روپے گرانٹ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کی خاطرہم نے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس میں سر فہرست بجلی کا مسئلہ ہے اور عنقریب سوات اپنی بجلی میں خود کفیل ہو جائے گا ۔ اس موقع پراے سی کبل ، سعید خان ڈھیرئی ، خورشید خان ، اور دیگر بھی موجود تھے۔
396 total views, 1 views today