بریکوٹ، پختون دہشت گرد نہیں مگر بدقسمتی سے پختونوں کے ساتھ ہر دور میں ظلم ہو ا ہے اس لئے آج خیبر پختون خواہ حکومت التواء کا شکار ہے ۔اس کی زندہ مثال ایم پی اے کا آبائی علاقہ اور پاکستان تحریک انصاف کاگڑھ گڑھی خزانہ کے نوجوانان اور باشعور لوگ قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ۔نوجوانانوں کے لئے نام نہاد نعرے لگانے والے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہمارے وزیر پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے
۔مگر ایک بھی الزام ثابت نہ ہوا ۔ا ن خیالات کا اظہار گذشتہ روز شموزئی کے علاقہ گڑھی میں ایک شمولیتی تقریب سے قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب صدر مصطفی کمال خان نے کیا۔اس موقع پر سینئر رہنماء صدیق علی خان،ڈاکٹر عالم خان،فضل ودود باچہ کے علاوہ دیگر مشران بھی موجود تھے ۔پی ٹی آئی کا گھڑ اور ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی خان کا آبائی علاقہ شموزو میں وہ نوجوانان جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں نیا پاکستان کا خواب دیکھا تھا مگر بدقسمتی سے وہ پورا نہ ہوا۔اسی لئے آج ان نوجوانان نے آفتاب احمد خان شیرپاؤ جو پختونوں کا ایک ایسا لیڈر ہے جنہوں نے ہمیشہ پختونوں کی روایات کے ساتھ ساتھ مصبیت کے وقت بھی اپنے لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑااسی لئے ضلع سوات میں بڑے خاندان جن کا دیگر سیاسی پارٹیوں سے اباواجداد کا رشتہ تھا مگر وہ آج اپنے پارٹیوں کو چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شرکت کر رہے ہیں ۔قومی وطن پارٹی کے منشور اور آئین کے مطابق صوبے کے نوجوانان کو باعزت روزگار فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں۔اسی لئے تو پاکستان تحریک انصاف کو خوف تھا کہ ہمارے ایک وزیر بخت بیدار خان نے آٹھ ماہ میں تین سو سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا جو کہ میاں والی میں رہ کر پنجاب صوبے سے تعلق رکھنے والے عمران خان کو ہمارے صوبے کا علم نہیں ۔بعد میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو ٹوپیاں پہنائی گئیں ۔نئے شامل ہونے والوں عدنان خان ،نوازعلی ،نوید ،خان ،علی اصغر ،عدالت خان،علی اصغر ،شہاب خان ،عمر صدیق،عرفان ،ارشد ،سلیمان ،رحم زیب ،امیر حاتم ،ارشد خان،بادشاہ ،نواب علی ،سمیع اللہ ،عرفان اللہ ،ندیم ،انعام اللہ ،طارق ،بخت رحمان ،رحیم زادہ ،بلال ،انوار احمد کے علاوہ دیگر کارکن بھی اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت شامل ہوگئے ۔
417 total views, 1 views today