مینگورہ ،ملاکنڈڈویژن میں سپیشل پولیس فورس کی تنخواہیں گزشتہ تین مہینوں سے بند ہیں ، جس کی وجہ سے سوات میں سپیشل پولیس فورس نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ڈیوٹی سے انکار کردیا ، مینگورہ شہر کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں تعینات سپیشل پولیس فورس نے سید وشریف اور مینگورہ پولیس سٹیشن میں ڈیوٹی نہیں دی ۔اور احتجاج کیا ، پولیس فورس کا کہنا تھا
کہ گذشتہ تین مہینوں سے ہمیں تنخواہیں نہیں بلی ، جس کی وجہ سے ہمارے گذربسر بہت مشکل ہوگئی ہے ، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے گھروں کی کرایہ جات ادانہ کرنے کی وجہ سے ہمیں گھر چھوڑ نیکا کہا جارہا ہے ۔جبکہ ڈیوٹیاں دیتے وقت بھی قرضدار ہمیں اواز یں دتے رہتے ہیں ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تنخواہیں فوری طور پر دیئے جائیں ، یاہمیں فارغ کیا جائے ۔
374 total views, 1 views today