سوات، مینگورہ شہر کے مصروف ترین گرین چوک میں موبائیل کی دوکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ،فائربریگیڈ کے مطابق آگ ظہور ولد تاج میر کی دکان میں میں رات کے وقت بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، فائر بریگیڈکے دو گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹہ میں قابو پالیا، پولیس کے مطابق آگ کی وجہ سے
دکان میں موجود فرنیچر ، موبائیل ، موبائیل کارڈز سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے،مالک دو کان کے مطابق آگ کی وجہ سے 60 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری مدد کرے ۔
514 total views, 1 views today
Comments