سوات، حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے آئی ہوئی کتابیں بازاروں میں فروخت ہونے کا انکشاف،ناٹ فارسیل کے اوپرلیبل لگایاگیا،اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں،حکومت کی جانب سے سکول طلبہ کیلئے مفت فراہم کی گئیں کتابوں کی مارکیٹوں میں فروخت ہونے کا انکشاف مینگورہ کے محلہ لنڈیکس کے رہائشی سردارملک نے کیا
،انہوں نے بتایا کہ اپنے بچوں کیلئے چھٹی جماعت کی پشتوکی کتاب خریدی جس کے اوپر ایک لیبل لگاہواتھاجسے ہٹایا تونیچے واضح طورپر Free From Govrnment,Not For Sale کے الفاظ لکھے گئے تھے،یہ وہ کتابیں جو حکومت نے سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے بھیجی ہیں تاکہ انہیں مفت فراہم کیا جاسکیں مگر ان کتابوں کوکسی نے مارکیٹ میں پہنچاکربچوں کے حق پر ڈاکہ ڈال دیا ہے،انہوں نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم اوردیگراعلیٰ حکام سے اس ضمن میں تحقیقات کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ کتابیں جس نے بھی مارکیٹ میں پہنچائی ہیں ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
447 total views, 1 views today