پشاور: باڑہ شیخان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پشاور کے قبائلی علاقے باڑہ شیخان میں فرنٹیر روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کےمطابق بارودی مواد
سڑک کنارے نصب تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
666 total views, 1 views today
Comments