کراچی: ناتھا خان پل کے قریب نامعلوم افراد نے سینئر صحافی حامد میر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ۔ سینئر صحافی حامد میر کراچی ایئرپورٹ سے اپنے دفتر جارہے تھے کہ ناتھا خان پل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حامد میر کو 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ حامد میر سابق صدر پرویز مشرف کی ممکنہ کراچی آمد کے موقع پر کوریج کےلئے کراچی پہنچے تھے اور ایئرپورٹ سے اپنے دفتر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں راستے میں ہی نشانہ بنایا گیا۔
596 total views, 1 views today
Comments