سوات،مینگورہ پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام چرس ، ہزاروں روپے نقد برآمد کرلئے ،مینگورہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مینگورہ پولیس دیدار غنی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ صرافہ بازار میں مبینہ طور پر شکیل ولد عزیز الرحمان سکنہ محلہ رنگ محلہ کے دوکان میں اعلیٰ کوالٹی کے چرس پڑی ہے، اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں
چرس سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ اس قبضے سے رقم بھی برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، مینگورہ پولیس نے سات ماہ کے دوران 46 کلو گرام چرس ، ہیرؤئن اور شراب برآمد کی ہے۔
539 total views, 1 views today
Comments