مینگورہ،مینگورہ میں عوام کی پاک فوج کے حق میں ریلی،پاک فوج زندہ باد کے نعرے،شرکاء بینرزاورپلے کارڈاٹھائے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مولاناصدیق احمد،اکبرحسین اوردیگر نے کہا کہ جو عناصر پاک فوج اوردیگردفاعی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں وہ اس ملک اورقوم کے دشمن ہیں،انہوں نے کہاکہ سوات میں قیام امن کی
خاطرپاک فوج نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی اس ملک کا محب وطن ادارہ ہے وہ اور پاک فوج ملکی سلامتی کیلئے ہروقت تیار رہتی ہے اوراس سلسلے میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے،انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت اپنی فوج کے خلاف پروپیگنڈے برداشت نہیں کریں گے بلکہ اس کی بھرپوراندازمیں مذمت کریں گے۔
460 total views, 1 views today
Comments