مینگورہ،سوات کے مختلف دینی مدارس کے طلباء نے پاک فوج کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اوراس عزم کااعادہ کیاکہ ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف کسی بھی سازش کوناکام بنایاجائے گا۔اتوارکے روزدینی مدارس کے طلباء نے وحدت المدارس سوات کے رہنماء اورممتازعالم دین مولاناصدیق احمدکی قیادت میں ریلی نکالی جومختلف راستوں سے ہوکرسوات پریس کلب
کے سامنے اختتام پزیرہوئی جہاں پرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وحدت المدارس سوات کے صدر مولاناصدیق احمد نے کہاکہ سوات میں امن کاقیام پاک فوج اورملک کے دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی مرہون منت ہے انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت بعض قوتیں پاک فوج اورملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کوبدنام کرنے کی کوششیں کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں سوات کے دینی مدارس کے طلباء ملک کے دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوروہ فوج، آئی ایس آئی، پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے خلاف کسی بھی سازش کوناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینئرصحافی حامدمیرپرقاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے صحافت کے میدان میں ان کاکردارکسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہاکہ اس قاتلانہ حملہ سے بعض قوتیں اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوششیں کررہی ہیں لہذٰاضرورت اس امرکی ہے کہ ایک اعلیٰ سطح کاعدالتی کمیشن تشکیل دیاجائے جوحامدمیرپرہونے والے حملے کی تحقیقات کرے۔اس موقع پرریلی میں شریک دینی مدارس کے طلباء نے مختلف پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج، آئی ایس آئی اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ انہوں نے فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔
قومی وطن پارٹی ، حیات شہید فورس اور وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پاک فوج اور دفاعی اداروں کے حق میں ریلی نکالی گئی ، مدین روڈ کے صدر حاجی رحمت زادہ کی قیاد ت میں ریلی مینگورہ کے مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئی سوات پریس کلب پہنچی اور وہاں پاک فوج اور دفاعی اداروں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رحمت زادہ ، انور اقبال بالے اور جاوید اقبال میر خیل نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں ، ہم ان کی کردار کشی کسی بھی صورت براداشت نہیں کریں گے ، فوج کی کردار کشی کرنے والے ملک و قوم کے خلاف سازش کررہے ہیں ، سیکورٹی ادارے ملک اور قوم کے محافظ ہیں ، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، مظاہرے کے آخر میں پاک فوج ، آئی ایس آئی اور دیگر دفاعی اداروں کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ۔
432 total views, 1 views today