سوات، محکمہ تعلیم کی جانب سے شہرکے بازاروں اورکتب فروشوں کی دکانوں کا معائنہ،کسی بھی دکان سے سرکاری کتابیں برآمد نہ وسکیں ، محکمہ تعلیم سوات کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق سرکاری کتب کی بازاروں میں فروخت کے حوالے سے ملنے والی طلاعات اورشکایات کے پیش نظر ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس نے مینگورہ شہر اورگردونواح میں موجود کتابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا
جبکہ ساتھ ساتھ محکمہ کے اہلکاروں کو گاہک کی شکل میں بھی کتب فروشوں کی دکانوں میں بھیجا مگر کسی بھی دکان سے کوئی ایسی کتاب برآمد نہیں ہوئی جس پرناٹ فارسیل لکھا گیا ہو،ترجمان نے کہاکہ معائنے کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا تاہم اگرکسی کے پاس حکومت کی جانب سے طلبہ کیلئے فراہم کردہ سرکاری کتابوں کی فروخت کے حوالے سے کوئی اطلاع موجود ہو تو وہ براہ راست محکمہ تعلیم کے حکام سے رابطہ کرکے نشاندہی کریں تشکیل کردہ ٹیم وہاں پر فوری کارروائی عمل میں لائے گی۔
406 total views, 1 views today