سوات، سوا ت میں گرمی کا آغاز ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اورپورے ملک میں بل کی ادائیگی میں نمبرون ہونے کے باوجود 10سے12گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی مفلوج جبکہ علاقے میں پانی کی قلت کا بھی مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ،مینگورہ شہر سمیت دیہی اور بالائی علاقوں میں محکمہ پیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ،مسلسل دو سے تین اور چارگھنٹے تک کی بجلی بندش کا سلسلہ کئی کئی بار جاری
رہنے کی وجہ سے سلک اورماربلز انڈسٹریز سمیت دیگر کاروباری ادارے متاثرہورہے ہیں جس سے روزگار اورروزانہ کی اجرت سے محنت مزدوری کرنے والے مزدوروں کو بھی مشکلات کاسامنا ہے ،بجلی کی بندش اور گرمی کے آغاز پر اسپتالوں میں مریضوں ،گھروں میں خواتین جبکہ اس سے ہٹ کر طلباوطالبات کو امتحانی مراکز میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ،علاوہ ازیں بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی متاثرہورہی ہے اور شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے شہریوں کاکہنا ہے کہ سوات کے لوگ پورے پاکستان میں سب سے ذیادہ بل دینے والے لوگ ہیں لیکن اس ضمن میں حکومتی اعلان کے برعکس سوات میں نہ صرف لوڈشیڈنگ بلکہ بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا سوات کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قراردیا جائے تاکہ یہاں کی معیشت کا پہیہ چلنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی سیاحت بھی فروغ پاسکے ۔
390 total views, 1 views today