کالام،سوات کے سیاحتی اورسینکڑوں آبادی والے علاقے پلوگاہ ایجگل روڈ موسم سرما کے اوائل میں برف باری اور سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوئے تھے جو تاحال بند ہے ،سڑک بندش سے علاقے میں موجود افراد کو آمد و رفت ،اشیائے خورو نوش کی ترسیل اور مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مٹلتان تک 9کلومیٹرسے زیادہ پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے ۔ دوسری جانب سوات کے اہم سیاحتی مقامات گلیشئر ،
ابشار، فلک سیر، مہوڈنڈ جھیل اورکنڈ یل شائے کے لیے بھی اسی سڑک سے جانا پڑتا ہے ملک بھر سے مذکورہ علاقوں کی سیر کے لیے آئے ہوئے سیا ح روڈ بند ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی سیر کئے بغیر مایوس واپس چلے جاتے ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک کھولنے کے لیے جلد اقدمات کر ے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔
412 total views, 1 views today