خوازہ خیلہ، شانگلہ کا رہائشی روزی مند خان نے خوازہ خیلہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے بھائی کے ساتھ گھریلو تنازعہ پر میرے بھائی نے میرے خلاف تھانہ الپوری میں رپورٹ درج کی تھی ، جس پر تھانہ الپوری شیر حسن خان حال متعینہ تھانہ بشام نے نفری کے ساتھ میرے گھر پر چھاپہ مارکر مجھے گرفتار کرنا چاہا تو اس دوران میرے بچے
جس کی عمر بمشکل چارسال تھی نے خوف کے مارے چیخنا شروع کردیا جس کو ایس ایچ او نے زور دار تھپڑ رسید کیا تھا ، اور مجھے باقاعدہ گرفتار کرکے لے گئے ، مجھے حوالات میں بند کرکے 50,000 پچاس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ بھی کیا کہ اگر تم نے مجھے یہ رقم نہیں دیا تو میں تمہارے خلاف ایسے دفعات لکھونگا کہ تم سات سال تک جیل میں رہونگے، بعد از میں جیل چلا گیا ، دو مہینے بعد میں جب جیل سے رہا ہوا تو گھر آکر دیکھا کہ میرے بچے کا چہرہ زوردار تھپڑ لگنے سے سیاہ ہوچکا تھا ، میں نے اپنے بچے کو ڈاکٹر گیان پرکاش مینگورہ کو دکھایا انہوں نے میرے بچے ڈاکٹر انعام اللہ پشاور کو ریفر کردیا تھا ، انہوں نے بچے کا ایک سال تک علاج کیا مگر کوئی افاقہ نہ ہوسکا انہوں نے بچے کو سرجن ڈاکٹر ابراہیم بنگش کو ریفر کیا انہوں نے ٹسٹ کی غرض بچے سے نمونے لیکر شوکت خانم لاہور کو بھیج دیئے ، تو معلوم ہوا کہ بچے کو کینسر ہوگیا ہے ،بچے کو شوکت خانم ہسپتال لاہور لے گیا وہاں معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کو ارنم ہسپتال پشاور لے جانے کی ہدایت کی ، وہاں سے ڈاکٹروں نے ارنم ہسپتال اسلام آباد بھیج دیا ، لیکن انہوں نے مریض کو CMH راولپنڈی لے جانے کو کہا ، جہاں پر معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ علاج پر 360,000/- تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے خرچہ آئے گا, اس طرح CMH ہسپتال کے انتظامیہ نے خرچ میں کمی اور باقی رقم چندہ وغیرہ سے اکٹھا کرکے بچے کے دو اپریشن کئے اس کے علاوہ مریض کو ہر مہینہ ہسپتال لے جانا پڑھے گا اور مسلسل چار سال تک مریض کا معائنہ جاری رہے گا ، اب چونکہ میں بچے کے علاج کے خاطر اپنی جمع پونجھی پہلی ہی خرچ کرچکا ہوں ، اور میرے ساتھ بچے کے علاج کو جاری رکھنے کے لئے مزید گنجائش نہیں ہیں ، میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور بچے کے علاج کرتے کرتے لاکھوں روپے کا مقروض ہوچکا ہوں ۔ حکام بالا سے اپیل کرتا ہوں کہ جس شخص نے میرے بچے پر ظلم کیا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور میرے بچے پر خرچ شدہ رقم اور مزید خرچ دلواکر قرار واقعی سزا دی جائے ۔
451 total views, 1 views today