سوات، مٹہ کے علاقے پڑاو کے مقام پر باراتی گاڑیبریک فیل ہونے کے وجہ سے الٹ گئی جسکے نتیجے میں اٹھارہ افراد جن کا رتعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہیں بری طرح زخمی ہو گئے باراتی مٹہ کے علاقے فاضل بانڈہ سے بنکاری ارہے تھے کہ راستے میں پڑاو کے مقام پر فور ویل گاڑی الٹ گئی اور ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں رضیہ،گل سانگہ ،خانہ
،بچوں میں معاز ،شامیا، عزیز الرحمان ،کریم اللہ ، سلوہ، اسرار ،فرمان ،عزیز الرحمان ،نیک زادہ،مطیع اللہ، عثمان ،اکرام ،رقیہ شامل ہیں جسے فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا جن میں تین بچوں کے حالت نازک ہونے کے وجہ سے سیدو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مٹہ ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر سلیم نے مفت دوائیاں اور فوری علاج فراہم کیا۔۔
،دوسری طرف
سوات میں مینگورہ بائی پاس پر بارات میں شامل موٹر کارکی ٹکر سے 16سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ،متوفی کے والد نے حادثے کو اتفاقیہ قراردیتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا ،پولیس کے مطابق مینگورہ بائی پاس پر پولیس لائن چوک کے قریب باراتیوں کی کار نمبرگوجرانوالہ1866جسے ڈرائیوربخت رحمن ولد محمد حنیفہ سکنہ سپل بانڈئی چلارہاتھا نے سولہ سالہ نوجوان رفیق ولد ظاہر خان سکنہ سرسینئی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعدا زاں سیدوشریف اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تاہم متوفی کے والد نے حادثے کو اتفاقیہ قراردیتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا
379 total views, 1 views today