سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء )خیبر پختونخوا میں خواندگی کا تناسب 53فیصد جبکہ پنجاب میں خواندگی کا تناسب 62فیصدہے، پچھلے سال کے نسبت ملکی سطح پر شرح خواندگی میں دو فیصد کمی ائی ہے،پوری دنیا میں 8ستمبر کو خواندگی کا عالمی دن منایا جاتا ہے،پاکستان میں خواندگی کی تعریف کچھ یوں کی گئی ہے،پاکستان میں کسی بھی زبان میں سادہ خط پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت کے حامل افراد کو خواندہ کہتے ہیں، تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم ڈاکٹر جواد نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں 22.6ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ خواندگی کے حوالے سے ریاست پاکستان کی آئینی ذمہ داریاں ہے کہ وہ خواندگی کو بڑھائے،انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 37(ب) اور( ج) یہ کہتی ہے کہ حکومت کم سے کم ممکنہ مدت کے اندر نا خواندگی کا خاتمہ کریگی اور مفت و لازمی ثانوی تعلیم مہیا کریگی ،فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو عام طور پر ممکن الحصول اور اعلی تعلیم کو میرٹ کی بنیاد پر سب کیلئے مساوی طور پر قابل دسترس بنائیگی جبکہ آرٹیکل25 الف یہ کہتی ہے کہ ریاست پانچ سے سولہ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کیلئے مذکورہ طریقہ کار پر جیسا کہ قانون کے ذریعے مقرر کیا جائے، مفت اور لازمی تعلیم فراہم کریگی،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم نے ملک میں تعلیم کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے 2013میں پانچ سالہ نیشنل پلان آف ایکشن شائع کیا اس پلان کے مطابق حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دو سال کے اندر شرح خواندگی میں پچاس فیصد بہتری لائی جائیگی،الف اعلان کے رپورٹ کے مطابق2013کے انتخابی منشور میں سیاسی جماعتوں نے شرح خواندگی برحانے کیلئے وعدے کیئے تھے مثلا پاکستان مسلم لیگ نواز نے ملکی سطح پر 80فیصد شرح خواندگی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے شرح خواندگی کو 85فیصد ، جماعت اسلامی نے 100فیصد جبکہ تحریک انصاف نے شرح خواندگی بڑھانے کیلئے مالی اور انتظامی اقدامات کا وعدہ کیا تھا ، الف اعلان کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دس سال اور اس سے زیادہ عمر کی ابادی میں خواندگی کا تناسب 58فیصد،شہری علاقوں میں74فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 49 فیصد ہے، خیبر پختونخوا میں خواندگی کا تناسب 53فیصد،پنجاب میں 62فیصد،سندھ میں 55فیصد اور بلوچستان میں 41فیصد ہے، شرح خواندگی کے لحاظ سے اسلام اباد ،راولپنڈی آگے جبکہ خیبر پختونخوا کا ضلع تورغر اور بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ سب سے پیچھے ہیں ،2015 کے مقابلے میں 2016میں شرح خواندگی میں دو فیصد کمی واقع ہوئی ہے ،
1,436 total views, 2 views today