مٹہ،قومی وطن پارٹی مٹہ کے چیرمین نصراللہ خان نے کہا ہے کہ افتاب احمد خان شیر پاوں کو جب بھی خدمت کا موقع ملا ہے انہوں نے وہ کام کئے ہے جو اج تک کسی اور نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ کو تحصیل کا درجہ دینا اور مٹہ میں 254 گرلز پرائمری سکول بنانا افتاب احمد خان شیر پاوں کے کارنامے ہے عوام 2018ساتھ دیں مٹہ تحصیل کا نقشہ بدل کر رکھ دینگے صوبائی حکومت ناکام ہوچکا ہے یہ ہم نہیں خود عمران خان کہتے ہیں دیگر صوبوں کے وزیراعلیٰ چین جاکر اپنے صوبوں کیلئے بڑے منصوبے منظور کرکے واپس ائے ہمارے صوبے کے وزیر اعلیٰ جاکر انہوں نے صوبے کیلئے گدھوں کا معاہدہ کیا سیکشن فور لگانے اور پارٹی میں شمولیت کے بعد واپس لینا سیاست نہیں بیلک میلنگ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بہادر بانڈہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے حاجی ودان خان ڈاکٹر جاوید سیف اللہ خان سکول دہ شوکت خان خان باچا جاوید مرتضیٰ بہادر علی خان اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے سمندر حاجی سربلند شیرزادہ خان گل حیدر احسان اللہ حضرت علی خورشید علی اور دیگر بہت سے خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا علان کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نصراللہ خان نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت مرکزی حکومت سے اپنے حصے کی پیسے لینے میں ناکام ہے جس سے صوبے میں ترقیاتی نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ انصاف والوں نے انصاف کی نام پر عوام کیساتھ ظلم کی انتہا ء کردی ہے اور اس وقت تبدیلی لانے والوں نے اپنے پارٹی میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے ایک نئے فارمولے پر کام کرتے ہیں کیونکہ عوام تو موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں حکومتی پارٹی چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب صوبائی وزیر کسی علاقے میں سیکشن فور لگاکر پھر اپنے چند مخصوص ٹولے جن کا یہ کام ہے ان لوگوں کے پاس بھیج کر انکو کہتے ہیں کہ اپ پارٹی میں شامل ہوجائے کہ ہم سیکشن فور ختم کریں اور مٹہ تحصیل میں اس وقت حکومتی پارٹی میں شمولیتوں کیلئے یہ طریقہ اپنایا گیا ہے اانہوں نے کہا کہ کمال کی بات یہ ہے کہ یہاں پر حکومتی لوگ کہتے ہیں کہ حکومت کامیاب ہے اور خود عمران خان کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ائندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے
952 total views, 2 views today