بریکوٹ (ریاض احمدسے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان نے کہاہے کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام پورے انسانیت کی توہین ہے ۔حکومت پاکستان اور عالم اسلام فوری طور پر برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخبار ی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ
افسوس کی بات ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر نام نہاد ہیومن رائٹس تنظیمیں خاموش ہیں خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں ۔ابھی تک وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچوں کے سرقلم کردئیے گئے ہیں اور مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور عالم اسلام فوری طور پر برما کے مسلئے پر سنجیدگی اختیار کریں ،ترکی نے جس جرات کا مظاہر ہ کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
1,116 total views, 2 views today