بریکوٹ(ریاض احمدسے ) صوبے میں بلدیاتی نظام کے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خود عمران خان نے کہاکہ بلدیاتی نظام ایم پی ایز اور ایم این ایز کا اہم کردار ہے جس مقصد کے لئے اس نظام کو رائج کیا گیا تھا وہ مقاصد پورے نہیں ہورہے ہیں ،برما میں مسلمانوں پر جو ظلم ہورہا ہے وہ انسانیت کی توہین اور کھلی دہشت گردی ہے اقوام متحد اور دیگر عالم اسلام فوری طور پر ایکشن لیں ۔سوات میں سات ہزار چار سو اسپشل پولیس اہلکار ہیں جن کو ائندہ ستمبر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ سراسر بے انصافی ہے ان پولیس اہلکاروں کو ختم کرنے کے بجائے مستقل کیا جائے کیونکہ سوات کے امن میں انہوں نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشید ہ نہیں ہے ۔صوبائی حکومت 2013ایکٹ شق 72کے تحت ناظمین کو اختیار ات سے نوازے ۔ان خیالات کا اظہار ناظمین کونسلر اتحاد سب ڈویژن بریکوٹ کے صدر فضل ودود باچا نے بریکوٹ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ناظم بخت علی خان ،دیرہ ودان خان ،افضل خان ،اعزاز خان ،ارشدعلی ،محمد زادہ،یوسف خان ،جہان عالم خان ،اسحاق لالاودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ تین سال سے زائد عرصہ گذر گیا مگر بلدیاتی نمائندہ گان کو ان کا جائز حق نہیں مل رہا ہے دوسروں کو حقوق دلانے والے خود انصاف کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔فنڈز کو مختلف طریقوں سے کم یا ختم کیا جارہا ہے ۔صفائی کی مد میں تیس فی صد ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے بجائے حکومت ہر ویلیج کونسل کے لئے دو دو خاکروب کا بندوبست کریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے بریکوٹ میں صفائی سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ٹی ایم اے بریکوٹ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ٹی ایم اے بریکوٹ کو مطلوبہ سٹاف جلد مہیا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن بریکوٹ میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے آئے روز نوجوان منشیات کے استعمال کے عادی ہورہے ہیں اور تیزی سے ان کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔منشیات کے عام ہونے سے علاقے میں امن وامان پر گہرا اثر پڑ رہاہے ۔لیز ان کمیٹی میں بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے کیونکہ اصل عوامی نمائندے یہی بلدیاتی نمائندہ گان ہیں ۔
1,080 total views, 2 views today