کبل(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی ہمدرد اور عوام کے ترقی کی ضامن واحد سیا سی جماعت ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھا کر تمام مستحق افراد کو شامل کیا جائے گا والی سوات کا دور مثالی تھا جس کے ثمرات سے آج بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں پورے ملک خصوصا سوات میں جھوٹ کی سیاست کے زریعے عوام کو دھوکہ دے کر ذاتی مفادات حاصل کئے جا رہے ہیں عوام کی خدمت عبادت سمجھتے ہیں اپنے بہتر مستقبل کے لئے آئندہ الیکشن میں ہمارا ساتھ دیں کامیابی کے بعدحقیقی تبدیلی لائینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزادہ شہریار امیر زیب باچا نے توتانوبانڈئی قلعہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کے ساتھ روحانی رشتہ ہے اسی وجہ سے بچے بچے کو بہتر مستقبل فراہم کرنا فریضہ سمجھتے ہیں ہمارے آباء و اجداد نے قوم کا پیسہ امانت سمجھ کر لوگوں کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا اور سوات بھر میں سکولوں،ہسپتالوں اور سڑکوں کا جال بچھا یا جس سے آج بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں جبکہ ریاست سوات پاکستان میں ضم ہوتے وقت دیگر اہم معاہدوں سمیت سوات کو ٹیکس فری زون کا اہم معاہدہ عوام کی مفاد کے لئے کیا گیا تھا جس کو ختم کرنے اور لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لئے مفاد فرست عناصر سرگرم ہوچکے ہیں جن کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے لئے انفرادی سوچ کے بجائے اجتماعی مفادات کے خاطر جدو جہد کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو یکسر مسترد کرکے اپنا قیمتی ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو دے کر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ کامیابی کے بعد حقیقی تبدیلی لاکر غریبوں کی معیار زندگی بلند کرینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک محبوب علی،ضیاء الدین،ملک اکرام خان،فضل قدیر،اے ٹو زیڈ کے مالک امجد ،حاجی امین اور دیگر نے یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی اور خصوصا شہر یار امیر زیب باچا کے کامیابی کے لئے لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر صاف واضح ہے کہ آنے والا دور عوامی حکومت کا ہے ۔
814 total views, 2 views today