سوات،اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دیار غیر میں بسنے والے پختون ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،خیبرپختونخواہ کو مثالی صوبہ بنانے کیلئے بیرون ملک مقیم پختون بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں،سعودی عرب میں اے این پی تنظیم کی کارگردگی مثالی ہے،یہاں پر سینکڑوں کے تعداد میں لوگوں کو دیکھ کر دل کو اطمینان ہوا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پختون بھی پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں یہ سارا کریڈٹ یہاں کے کارکنوں و عہدیداروں کو جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار امیر حیدر ہوتی نے مدینہ منورہ میں اے این پی سعودی عرب کے جانب سے منعقد کئے جانے والے اعزازیہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے ایمل ولی خان ،ضلع سوات کے صدر شیرشاہ خان،سعودی عرب کے صدر گل زمین خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی بھلائی و ترقی کیلئے تمام توانیاں استعمال کررہی ہے،صوبہ کے عوام اپنے خیرخواہوں کو پہچان چکی ہے ،ہم نے اپنے دور اقتدار میں میگا پراجیکٹس کے ذریعے ترقی لانے کی کوشش کی مگر افسوس کہ ہمارے بعد انیوالے حکمرانوں نے ترقی کو گلی کوچوں کی تعمیر تک محدود کردیااس موقع پر اے این پی سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر ظہور احمد،نائب صدر انعام خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری رستم خان سمیت دمام ریجن،مدینہ ریجن،ریاض ریجن ،حائل ریجن کے عہدیداروں سمیت دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔
852 total views, 2 views today