لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پراسٹار کرکٹرز بھی نہال ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا جہاں شائقین نے جشن منایا، وہاں سابق کرکٹرزنے بھی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کیا، رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کرکٹ کی خوشبوہوا میں پھیلی ہوئی ہے اس کو محسوس کیا جاسکتا ہے، پاکستان دھوم مچانے کیلیے تیار ہے۔
وسیم اکرم نے بھی کرکٹ کی بحالی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا اور وقار یونس نے اپنی لاہور روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا کہ میں وہیں جارہا ہوں جہاں 8 سال پہلے چھوڑا تھا، میرے ساتھ شامل ہوں اور تاریخ بنا ڈالیں۔
1,112 total views, 2 views today
Comments