جہانزیب کالج سیدو شریف سے ایم ایس سی کلاسز کی بندش سینکڑوں طلباء وطالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہوگئے ، کثیر تعداد میں بی ایس سی پاس طلباء وطالبات گھر بیٹھ گئے ، جس سے طلباء وطالبات اور والدین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ، تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے والے صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی خاموش تماشائی بن گئی ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف سوات جو کہ مالاکنڈ ڈویژن کا ایک تاریخی درسگاہ ہے ،روان سال ایم ایس سی کلاسز کی بندش سے سینکڑوں طلباء وطالبات پر مزید تعلیم حاصل کرنے کے دروازے بند ہوگئے ہیں اور ایک کثیر تعداد میں بی ایس سی پاس کرنے والے طلباء وطالبات گھر بیٹھ گئے جس سے طلباء وطالبات اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب تعلیمی ایمرجنسی کے دعویدار صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت کے ممبران نے اس سنگین مسئلے پر خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ بی ایس سی پاس طلباء وطالبات نے میڈیا کو اپنے فریاد کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی سے فوری طور پر جہانزیب کالج سوات میں ایم ایس سی کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ،والدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت ایم ایس سی کلاسز ختم کررہے ہیں تو دوسری جانب جانب کیوں بی ایس سی کلاسز میں کیوں داخلے دے رہے ہیں ؟ انہوں نے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان سے بھی خصوصی نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا ہے
1,446 total views, 2 views today