سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14ستمبر 2017ء ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کالام سمر فیسٹول 15تا 17ستمبر 2017منعقد ہو رہا ہے جس کے دوران مختلف تفریحی سرگرمیاں ہونگی۔فیسٹول کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مہمان خصوصی ہونگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آمد بھی متوقع ہے۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام اس فیسٹول کی اختتامی تقریب اتوار کے روزدوپہر 2بجے منعقد ہوگی۔چیئرمین ڈیڈک نے سوات بھر کے عوام خصوصاًپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہر دل عزیز وزیراعلیٰ کا شایان شان استقبال کرنے کیلئے بر وقت مقررہ مقام پر پہنچیں۔چیئرمین ڈیڈک نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیراعلیٰ کے اس دورہ کے دوررس نتایج مرتب ہونگے اور پی کے 85کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کالام اور ملحقہ علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ارب 29کروڑ روپے کی لاگت سے جاری کثیر المقاصد پراجیکٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل پر مقامی آبادی اور سیاحوں کو ایک ترقیافتہ کالام دیکھنے کو ملے گا۔
1,067 total views, 2 views today