سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14ستمبر 2017ء ) سوات میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا اغاز ،ایک ہزار موٹر سائیکل سواروں کا چالان ،حادثات میں جانوں کے ضیاع کے باعث اپریشن کا اغاز کیا گیا ،عوام تعاون کریں ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پرٹریفک پولیس نے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا اغاز کردیا ہے اور گزشتہ تین روز میں شہر سمیت ضلع بھر میں ایک ہزار موٹر سائیکل سواروں کا چالان کیا گیا جبکہ درجنوں کم سن ڈرئیواران کو پولیس سٹیشنوں میں لاکر ان کے والد کو بلا کر ائندہ موٹر سائیکل نہ چلانے کی یقین دھانی پر چھوڑ دیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم کا اغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلے سے مختلف مہم چلائے گئے جبکہ شہر میں پولیس کی جانب سے فری ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے تھے اور بار بار مہلت دی گئی لیکن اسکے باوجود موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت بغیر ہیلمٹ کے سواری کرتے ہیں جوکہ انکے جانوں کے لئے خطر ناک ہے انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی کہ اپنے جانوں کے حفاظت کے پیش نظر وہ موٹر سائیکل پر سواری کے وقت ہیلمٹ کا استعمال کیا کریں ۔
1,130 total views, 2 views today