مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14ستمبر 2017ء ) آل کلاس فور ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری عبدالرؤف خان‘صدر مٹہ سب ڈویژن فضل مالک‘صدر مٹہ کالج محمد رسول خان‘فنانس سیکرٹری عمر سید خان‘رابطہ سیکرٹری وطن سردار اور کالج ممبرمحمد زاہد نے مٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں سابقہ ڈی ای او(فی میل) نے ہمارے ضلعی صدر کو سسپنڈ کیاہے جو ہمارے حقوق کیلئے لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ DEOفی میل عبدالعزیز شاہین کا رویہ لوگوں سے ٹھیک نہیں اسلئے ہم صوبائی وضلعی حکومت سے ان کا فوری طور پر تبادلہ کرنے اور آل کلاس فور کے صدر سید خطاب کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے سید خطاب کی بحالی کیلئے18ستمبر کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے سسپنشن ختم نہ ہونے کی صورت میں ضلع سوات کی تمام کلاس فورملازمین کی احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نقصان کی ذمہ داری DEOفی میل پر ہوگی۔
1,390 total views, 2 views today