لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے میں بہت پرامید ہوں، الیکشن مہم کے دوران گھر گھر گئی، تحریک انصاف شاہی پارٹی نہیں عوام کی پارٹی ہے اسی لیے عوام سے کہوں گی اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں، (ن) لیگ والوں کے پاس جادوں کی چھڑیاں ہوتی ہیں جبکہ ہم 29 ہزار ووٹوں کیلئے ہائیکورٹ بھی گئے تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ شروع ہوگئی ہے جہاں حلقے کے 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
1,470 total views, 2 views today