سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)وادی کالام میں فیسٹیول کے اخری روزاوشو مٹلتان کے بچوں اورا ن کے والدین نے وزیراعلیٰ کے آمد کے موقع پر احتجاج کیا ، معصوم سکول بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا کہ ہمارے سکول تعمیر کئے جائیں، تعلیم کا حق ہمیں دیا جائے ،ایک پلے کارڈ جو معصوم بچے نے اٹھا یا تھا اس پر درج تھا آج ہم بولیں گے ،وزیراعلیٰ کے آمد کے موقع پر پرامن احتجاج کرنے والوں کیساتھ تحریک انصاف کے ورکروں نے بدتمیر ی اور ان کو چلے جانے کو کہا لیکن وہ اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کر گئے ۔
1,324 total views, 2 views today
Comments