سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات سے تعلق رکھنی والی معروف سوشل ورکر نیلم چٹان کو غیر ملکی ادارے کے جانب سے ایوارڈ دیا گیا،موصوفہ کو معاشرتی مسائل کے حل و کھلونا نما اسلحے کے خلاف جدوجہد کرنے پر ایوارڈ دیا گیا،گزشتہ روز(comprehensive Disaster Response Services)نامی تنظیم کے جانب سے اسلام آباد سرینہ ہوٹل میں ایک تقریب ہوئی جس میں ملک کے مختلف علاقوں تعلق سے رکھنے والے لوگوں کو انکے خدمات پر ایوارڈ ز دیئے گئے اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنی والی وکالت کی طالبہ نیلم چٹان کو بچوں کے کھلونا نما اسلحے کے خلاف جدوجہد و معاشرتی مسائل اجاگر کرنے پر ایوارڈ دیا گیا،موصوفہ کو ایوراڈ ملنے پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کیاہے ،یاد رہے نیلم چٹان سوات کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ا برار چٹان مرحوم کی بیٹی ہے۔
1,922 total views, 2 views today
Comments