سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی سوات میں اپنی طاقت دکھانے اور ائندہ الیکشن میں بھر پور مہم چلانےکیلئے اکیس سمتبر کو مکانباغ میں فارم گراونڈ پر بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے،جس کیلئے تیاریان مکمل کرلی گئی ہے، اس جلسہ کیلئے ائندہ الیکشن میں ٹکٹ لینے والوں نے اپنے اپنے طور پر تیاریاں اور خود کو اہل ثابت کرنے کیلئے کارکنوں کیساتھ مشاورت کرنے میں مصروف نظرارہے ہیں، تاکہ جلسہ میں انے والے اے این پی کے قائد اسفندیار ولی اورصوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کے دل میں جگہ بنا سکیں ، جس کیلئے کارکنوں اور عہدیداروں نے خیر مقدمی بینرز لگانے شروع کردی ہیں،اس جلسہ میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ائندہ الیکشن میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ٹکٹوں پر غور ہوگا۔
1,505 total views, 2 views today
Comments