مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 19ستمبر 2017ء ) مینگورہ محلہ یوسفزئی یخ کوہے میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں دکان کے تالے توڑکر ہزاروں روپے اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،مالک دکان حسین زادہ ولد سید اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو میں نے اپنا دکان صحیح طریقے سے بند کیا تھا جب میں صبح دوکان کھولنے آیا تو میرے دکان کے دونوں تالے توڑے ہوئے پڑے تھے ،انہوں نے کہا کہ میرے دوکان تقریب 22500روپے نقد پڑے تھے اور اسکے علاوہ قیمتی سامان بھی تھا جو رات کو چوروں نے لوٹ لیا ہے ، اس حوالے سے میں نے تھانہ بنڑ میں رپورٹ درج کیا ہے جو کہ تفتیش جاری ہے چونکہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں یہ دوکان میرا ذریعہ معاش ہے جس سے میں اپنے گھر والوں کے لئے رزق حلال کماتا ہوں میرا کوئی اور چارہ نہیں اسلئے میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی او سوات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پولیس کو اس حوالے سے تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کریں تاکہ چوروں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے انکو سخت سے سخت سزاء سنادی جائے ۔
1,224 total views, 2 views today