سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام 21 ستمبر 2017) عوامی نیشنل پارٹی آج ضلع سوات میں اپنے بھر پورقوت کا مظاہرہ کریگی، سٹیج اور کارکنوں کولانے کیلئے انتظامات مکمل ، ورکرز کونشن سے اے این پی کے قائد اسفندیار ولی، صوبائی صدر حیدر خان ہوتی سمیت دیگر رہنماشرکت کرینگے، پارٹی ذرائع کے مطابق ورکرز کنونشن میں تیس ہزار افراد اور کارکن شرکت کرینگے، جس سے اسفندیار ولی، امیر حیدر خان ہوتی سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے، فارم گرائونڈ کو پارٹی پرچموں، خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا ہے، جبکہ گرائوند انے والے تمام راستوں پر بھی پارٹی قائدین کو خوش امدید کہنے کیلئے بڑے بڑے بینرز لگائے گئے ہیں، گزشتہ رات اے این پی سوات کے قائدین نے انتظامات کو اخری شکل دی، اور کثیر تعداد میں پنڈال کا دورہ کیا۔ کنونشن دن دوبجے شروع ہوگی ۔
1,271 total views, 2 views today