سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات میں عالم امن دن کے حوالے سے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنڑ ہائی سکول کے پرنسپل دلاور خان نے کہا کہ تعلیم امن کے فروغ اور علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جب تک کسی علاقہ میں پائیدار امن نہیں ہوگا وہاں پر ترقی کا کوئی سو چ بھی نہیں سکتا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم پیڈ فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے زیر اہتمام عالمی امن دن کے مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عالمی دن کے مناسبت سے دینی مدارس اور سکول کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ بھی منعقد کرایا گیا، جس کا عنوان:امن خواہش نہیں ضرورت اور قیام امن میں سب کا کردار: تھا، جس پر طلباء نے بہترین تقاریر پیش کی ، بنڑ ہائی سکول میں منعقدہ تقریب میں سیاسی، سماجی ، تعلیم سے وابستہ افراد اور سکول ومدارس کے طلباء نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے امن کے عالمی دن کے حوالے سے تفصیلی بحث کی، مہمان خصوصی پرنسپل دلاورخان نے کہا کہ عالمی سطح پر امن کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے، امن کی وجہ سے قومیں ترقی کرتی ہیں،ا نہوں نے کہا کہ سوات بھی بدامنی کا شکار تھا اور یہاں پر لوگوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا، انہوں نے کہا کہ جب تک کسی علاقہ میں امن نہیں ہوگا وہاں پر ترقی نہیں اسکتی، انہوں نے پیڈ فاؤنڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا تاکہ طلباء میں اس کی اہمیت اجاگر ہو سکیں، تقریب کے اخر میں تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔پیڈ فائونڈیشن اور یونیسیف کے زیر اہتمام یہ تقاریب صوبے بھر کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد کرائے گئے، جبکہ تقریبات کے اخر میں علمائ کرام، اساتذہ کرام اور طلبائ نے امن کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔
1,126 total views, 2 views today