سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ۔23ستمبر2017ء) سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4.5 جبکہ گہرائی 160 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز ازبکستان تاجسکتان کا بارڈر بتایا جا رہا ہے۔
1,522 total views, 2 views today
Comments