بریکوٹ(ریاض احمد سے)معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے جنرل بس سٹینڈ بریکوٹ کا افتتاح کردیاجدید اور ماڈل بس سٹینڈ بنانے پر تحیصیل ناظم بریکوٹ اور ٹی ایم او بریکوٹ کو خراج تحسین پیش کیا،تحصیل میں اڈے کے قیام سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہ وجائیگا،تحریک انصاف نے جتنے کام کئے وہ ستر سال میں چیلنج کیساتھ کوئی بھی نہیں کرسکتا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب ، سید زمان شاہ ، ٹی ایم او بریکوٹ شکیل حیات خان، جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر محمد ظاہر خان ، ناظم اضغرخان، صدر بریکوٹ صدر معراج الدین تنہا، نائب ناظم بخت علی خان بھی موجو دتھے، معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ماڈل بس سٹینڈ کیلئے جتنا فنڈز ہم سے ہو سکے گا اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے ۔ اور اس اڈے کیلئے بھر پور فنڈز صوبائی حکومت سے لیں گے، انہوں نے کہا کہ اب بریکوٹ سے غیر قانونی اڈے ختم ہوجائیں گے، جس سے ٹریفک کا نظام درست ہوگا اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت میں پی کے بیاسی پورے صوبے میں ٹاپ پر رہا۔ جس کی واضح ثبوت الف اعلان کی رپورٹ میں موجود ہے، انہوں نے کہا کہ جب میں ایم پی اے منتخب ہو اتو اس بریکوٹ ہسپتال میں ایک ڈاکٹرتعینات تھا اب چھبیس ڈاکٹر زہیں جس میں ایک سرجن بھی ہیں جبکہ بریکوٹ کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں کوئی سرجن ڈاکٹر نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم شروع ہو ا توسب سے پہلے سولر سسٹم کا افتتاح دو ہزار چودہ میں پہلے ہم نے کیا، انہوں نے کہا کہ جو کام ہم نے کئے وہ ستر سال میں بھی نہیں ہوئے اور یہ ہم چیلنج کیساتھ کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ستر سال کی محرومیوں کا خاتمہ تو نہ ہوسکا لیکن سترفیصد خاتمہ پی ٹی ائی کی حکومت نے کردیا ہے۔
1,750 total views, 2 views today