یہ ہے چچا محمد اللہ جووادی مٹلتان سے واحدٹورسٹ گائیڈ اور ٹریکنگ کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہے بہترین گائیڈنگ پرملکی وغیرملکی سیاحتی اداروں اور پاک آرمی سپیشل گروپ کی طرف سے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ۔
مٹلتان کالام ،گلگت ،چترال ،دیر کوہستان ،آباسین کوہستان کے تمام پہاڑی راستوں سے بخوبی واقف ، اردو،پشتو،گاؤری اور کھوارسمیت دیگر کئ مقامی زبانوں پر مکمل عبور حاصل ہے،مزے کی بات یہ کہ تعلیم نہ ہونے کے باوجود انگلش بھی فرفر ﺑﻮﻟﺘﺎہے۔
مٹلتان سے گلگت یا شندور چترال پہاڑی راستے سے جتنے بھی ملکی و غیر ملکی سیاح آتے جاتےہیں ان کا رابطہ چچا محمد اللہ سے ہی رہتا ہے .
۔
سیاحت کی فروغ کے حوالے ان کا بڑا اور نمایاں کردار ہے لگ بھگ ساٹھ پینسٹھ سال کی عمر میں بھی سیاحت کی فروغ کے لے جوانوں جیسا عزم اور حوصلہ رکھتاہے اس لے ہمیں چچا محمد اللہ پر فخر ہے
3,363 total views, 2 views today