سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 24 ستمبر 2014ء ) امیرجماعت سینیٹر سراج الحق 29اکتوبرکو سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین کے زیرصدارت ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کے دورہ سوات کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق کے دورہ سوات سے کارکنان میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوگا ۔ذمہ داران اور کارکنان ابھی سے تیاریاں شروع کریں ۔ان شاء اللہ 2018الیکشن میں جماعت اسلامی سوات سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔
1,456 total views, 4 views today
Comments