سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)پٹرول ذخیرہ کرلو ، یکم اکتو بر تک پھر نہیں ملے گا، قیمتی زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پٹرول قلت پیدا ہونے کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ حالات سے بے خبر، ذرائع کے مطابق پٹرول کا بحران سوات میں سر اٹھانے لگا، اکثر پمپ والوں یہ کہتے نظر ارہے ہیں کہ پٹرول خرید لو ، یکم اکتوبر کے بعد ہی پھر پٹرول ملے گا، کیونکہ حکومت پٹرول کی نرخ بڑھا رہی ہے، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں زیادہ تر پٹرول پمپس میں پٹرول نایاب ہو گیا ہے، یا اس کو ذخیرہ کردیا گیا ہے، موٹر سائیکل، موٹر کار اور پٹرول پر چلنے والی گاڑیاں پٹرول کو ڈھونڈ رہے ہیں تاہم پٹرول کا نام ونشان نہیں مل رہا، ضلعی انتظامیہ ان حالات سے بے خبر نظر ارہی ہے،
1,348 total views, 2 views today