سوات(عزیز کالامی سے) تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھل گیا۔ سوات کی وادی کالام کے ہائر سیکنڈری سکول سے تمام اساتذہ کا تبادلہ کرکے سکول کو خالی کردیا گیا۔ بچوں کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا اور احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ہائرسیکنڈری سکول میں پچھے دو سالوں سے نو اسامیاں خالی پڑی تھی۔ ایک سال کے لئے پرنسپل تعینات کیا جو اب ریٹائر ہوگیا اور مزید دو اساتذہ کے بھی تبادلے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ جس سے ان کا سکول خالی ہوگیا۔اور سکول میں اب کوئی استاد نہیں ہے،انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے سوال اٹھایا کہ یہ کیسی تعلیمی ایمرجنسی ہے۔ جہاں پڑھانے کے لئے استاد نہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہائیر سیکنڈری سکول کی اسامیاں فوری طور پر پُر کیا جائے ۔ سکولوں کو سہولیات فراہم کی جائے اور انہیں بھی تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا جائے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کالام اور فیسٹیول سے خطاب کے موقع پر بھی مٹلتان سے تعلق رکھنےوالے طلبائ نے اساتذہ کی کمی پورا کرنے اور بلڈنگ بنانے کیلئے احتجاج کیا تھا،
1,904 total views, 2 views today