کراچی: 8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرشہرمیں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی سفارش پرکراچی میں موبائل فون سروس کو معطل کردیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ محرم الحرام کے جلوس کے روایتی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں کو بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہرمیں آج سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بھی ہوگیا ہے، یہ پابندی 10 محرم الحرام تک رہے گی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
1,440 total views, 2 views today
Comments