حق پرست گروپ مٹہ کے بانی ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حق پرست گروپ کامقصد غریب عوام کو انکی حقوق انکی دہلیز پر دینا ہے اور انشاء اللہ حق پرست گروپ عوام کی حقوق لیکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ مذید غریب عوام کی حقوق پر کسی کو سیاست کرنے نہیں دینگے اور ان غریبوں کی حقوق اب حق پرست چھین کر لینگے انہوں نے کہا کہ مٹہ میں 65 ارب روپے لگانے والے ان 65ارب روپے کی کام بھی بتائیں گے خالی روپوں کی حساب کتاب سے عوام کی تقدیر اور تبدیلی نہیں ائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گام سیر گھڑئے میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے محمد نعیم خان عرف تور خان شمشیر خان عظمت علی خان محمد علی لیاقت اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں جس میں زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے تھے جس میں بخت شیر احمد علی یار محمد خان عالم خان رحمت اللہ کشور علی خان صدام اختر گل عمران علی رحمت علی سلیمان شاہ تاج محمد محمد روان رفیع اللہ حیدر علی عرفان علی امان اللہ باچا خان نجیب فضل محمد اور دیگر بہت سے خاندان شامل تھے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حق پرست گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ ہمیشہ غریبوں کی نام سیاست کرنے والے اور پھر غریبوں ہی سے ظلم کرنے والوں کے احتساب عوام کریں اور خاص کر غریبوں کی حقوق غصب کرنے والوں غریب عوام ہی ائندہ الیکشن میں مسترد کرکے بدلہ لیں تاکہ ان لوگوں کو پتہ لگیں کہ غریب عوام اب دھوکہ نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ مٹہ میں 65 ارب روپے لگانے والے لوگوں کو 65ارب روپے کی حساب کتاب بھی دینا ہوگی کیونکہ مٹہ میں صرف دو منصوبوں کی علاوہ تو کچھ نہیں ہوا ہے اور ان دونوں منصوبوں پر بھی دو ارب روپے کی خرچ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ 65 ارب خرچ کرنا کوئی معمولی بات نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی والوں کیلئے شرم کی مقام ہے کہ وہ اس وقت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدہ لینے کیلئے ان لوگوں سے منتیں کرتے ہیں جو کل پی ٹی ائی والوں کیلئے بھتہ خور چور اور را کی ایجنٹ تھے اور اج وہ ایم کیو ایم کے قدموں میں بیٹھ کر ان سے بھیک مانگتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب عوام کی چراگاہوں پر پابندی ختم کرکے ان لوگوں کی معاشی قتل اور ان لوگوں کو یہاں سے نکلنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی نعرہ ایک دھوکہ تھا اور انشاء اللہ غریب عوام ائندہ کسی کی جھوٹ اور منافقت کی نعروں میں نہیں ایئگی انہوں نے کہا کہ 2018غریبوں کی کامیابی کا سال ہوگا انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کیلئے غریبوں کو ایوانوں تک پہنچائے کیونکہ غریبوں کی حقوق سرمایہ دار نہیں دینگے بلکے غریب وہاں جاکر یہ حقوق لیکر غریب عوام کو دینگے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی حقوق کی علمبردار بتائے کہ انہوں نے کب غریبوں کیلئے ایک دن بھی بیٹھ کر بات کی ہے اور ان غریبوں سے ووٹ لینے کی بعد پوچھ لیا ہوں کہ غریبوں کی مشکلات کیا ہے
1,984 total views, 2 views today