مظفر آباد(این این ائی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 3 پاکستانی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ میں رکھ چکری کے علاقے میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہریوں کی مدد کو جانے والے پاک فوج کے جوانوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار ندیم شہید جب کہ 3 جوان زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
1,688 total views, 2 views today