اسلام آباد(این این ائی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو اپنے مالی اثاثے جمع کرانے کے لئے دی گئی ڈیڈلائن30ستمبر کو ختم ہو رہی ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا متعلقہ شعبہ عام تعطیل کے باوجود بھی کھلا ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کا متعلقہ شعبہ عام تعطیل کے باوجود بھی کھلا ہے اب تک سینیٹ کے104اراکین میں سے صرف60 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے342 ارکان میں سے 160، پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 137، سندھ اسمبلی کے 168اراکین میں سے70، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124 اراکین میں سے 58 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان میں سے صرف 28 اراکین اسمبلی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔
1,438 total views, 2 views today