سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور بریگیڈئر ( ر) ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کی ہوا چل پڑی ہے اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد روزانہ اے این پی میں شامل ہوکر باچا خان بابا کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں موجودہ حکومت کیلئے انکے کارکردگی کا یہ ایک مثال کافی ہے کہ عوام حکومتی پارٹی چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ائندہ دور اے این پی کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ شکردرہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے صلاح الدین خان ابراہیم خان دیولئی ذہین خان ممتاز علی خان محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ نعمت علی خان محمد حکیم خان محمد شعیب خان عبدالکریم گل دہ اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر محمد شعیب خان سلطان روم شاہ روان بابو عبدالکریم گل دہ اور دیگر خاندانو ں نے اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس وقت مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور عوام موجودہ حکومتی جماعت کو چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں جو موجودہ حکومت کے ناکام پالیسیوں کی منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018کے الیکشن عوامی نیشنل پارٹی کے کامیابی کے الیکشن ہوگی انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور دھوکے کی سیاست پر عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی نہیں ہوسکتی اور موجودہ حکومت کی سیاست جھوٹ اور دھوکے پر مبنی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اے این پی کاساتھ دیکر ایک پرامن خوشحال اور ترقیاتی صوبے بنانے میں اپنا کردار ادا کریں دریں اثناء اخر میں کرنل ریٹائرڈ عبدلغفار خان اور دیگر قائدین نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کے گھروں پر پارٹی کے پرچم لہرائے اور دعا کی
2,222 total views, 2 views today