مدین(سوات نیوز ڈاٹ کام)تحصیل انتظامیہ بحرین نے مدین میں تجاوزات کیخلاف اپریشن شروع کردی، بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات مسمار ہونے لگے، سڑک کچھ گھنٹوں کیلئے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل انتظامیہ نے مدین کے چیل سڑک پر قائم تجاوزات دکانیں، گھر اور مارکیٹ کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے ، جس کیلئے بھاری مشینری لائی گئی ، جس کے ذریعے ان کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے،چیل سڑک کو کشادہ کرنے اور ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے تحصیل انتظامیہ نے اپریشن شروع کردیا ہے، جو کئی روز تک جاری رہے گا، ملبہ گرنے اور سڑک جام ہونے کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کیلئے چیل سڑک کو ٹریفک کیلئے بھی بند کردیا گیا تھا،
1,522 total views, 2 views today
Comments