سوات(ساجد خان سے )یونیورسٹی آف سوات میں سنٹرفارسوشل ایجوکیشن اینڈڈیولپمنٹ کی تعاؤن سے طلباء وطالبات کے لئے تربیتی پروگرام کاباقاعدہ آغازکیاگیا۔ اس موقع پریونیورسٹی کے انچارج و رجسٹرار ڈاکٹرحسن شیرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹرڈورک جعفرخان، شعبہ سوشل ورک کے انچارج ڈاکٹرعبداللہ، لیکچررعمران اور سی ایس ای ڈی کے پروگرام کوارڈینیٹرحامدحسین بھی موجودتھے۔ اس موقع پرمہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک پرامن ماحول ہی میں ترقی اور تعلیم کے حصول کے لئے بہتراقدامات اُٹھائے جاسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی اورمثبت سرگرمیوں کاوقتاََفوقتاََ انعقاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے مثبت پروگرامات سے طلباء میں مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے شعوروآگاہی بڑتی ہے ۔ اُنہوں نے پروگرام کے آرگنائزرکوسراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی منتظمین کی طرف سے آئندہ بھی ایسے مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے تعاؤن جاری رہیگا۔
پروگرام کے اختتام پرسنٹرفارسوشل ایجوکیشن اینڈڈیولپمنٹ کے پروگرام کوارڈینیٹرحامدحسین نے کہاکہ پرامن ماحول ہرانسان کا بنیادی حق ہے اور اس سلسلے میں عوام الناس میں آگاہی پھیلاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ اُنہوں نے پروگرام کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مستقبل میں اس حوالے سے صحافتی برادری، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اورطلباء کے درمیان مختلف ڈائیلاگزاورسیمینارکاانعقادبھی کیاجائیگا۔
1,664 total views, 2 views today