راولپنڈی(این این ائ) افغان دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاکستانی علاقے میں واقع سرحدی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی جانب سے شرپسندوں نے حال ہی میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں سے پاک کی گئی وادی راجگال کے درہ موسٹل میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوئے جن کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔ نائب صوبیدار اظہر علی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائے گا جہاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خا ک کیا جائے گا۔
1,360 total views, 2 views today
Comments