کراچی: پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کرلی جب کہ پی ایس ایل کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر شاہد آفردیدی کی کراچی کنگ میں شمولیت کی تصدیق کردی گئی ہے۔آفریدی نے پشاور زلمی کو خیر باد کہتے ہوئے کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔ وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آفریدی نے پشاور زلمی کو پی ایس ایل کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا مگر فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی وجہ سے انہوں نے ان کی ٹیم کو چھوڑ دیا تھا۔
1,554 total views, 2 views today
Comments