سوات(حسین احمد سے)سوات کے ایک اور تحصیل میں این ایچ نے لوگوں کو اگاہ کرنے کیلئے سخت نوٹس لگا دیا، سات دن کے اندر اندر اپنے عمارات کوگرادو ، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی، ڈاکٹر حیدر نے نوٹس کا ایکشن لے لیا، مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ ، بریکوٹ کے بعد اب تحصیل خوازہ خیلہ میں بھی این ایچ اے نے دیواروں پر نوٹس لگا دیا ہے جس میں لکھاہے کہ سات دن کے اندر اندر اپنے عمارات کو پیچھے کرلوں تاکہ سڑک کو مزید کشادہ کیا جاسکے، جس کے بعد دکانداروں میں خوف اور پریشانی پائی جارہی ہے، دیواروں پر این ایچ اے کی جانب سے لگائے گئے نوٹس کا مقامی ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی نے نوٹس لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام جیسا چاہیں گے ویسا فیصلہ کرینگے، کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی کسی کو مجبور کیا جائیگا،
واضح رہے کہ گزشتہ سال خوازہ خیلہ بازار کو کشادہ کرنے کیلئے عمارات کو گرائے گئے تھے۔
1,728 total views, 2 views today